Home / اہم خبریں / 2دن باقی۔۔ 15نومبر سے پٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل۔۔؟ کتنے روپے کا لیٹر ملے گا۔پاکستانیون کیلئے بڑی خوشخبری

2دن باقی۔۔ 15نومبر سے پٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل۔۔؟ کتنے روپے کا لیٹر ملے گا۔پاکستانیون کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔سستاکرنے پر غور ۔۔نجی ٹی وی نے اوگرا ذرائع کے حوالے سے

دعویٰ کیاہے کہ آئندہ ماہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی

منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تکرہی تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔ ذرائع اوگرا کے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر

تک قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے،

لیویٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک کا ریلیف بھی مل سکتا ہے، حکومت پیٹرول پر9 روپے62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com