اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیم فنڈ کی رقم کہاں اور کس کے اکائونٹ میں موجود ہے؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار منظر عام پر آگئے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے جس کی میری ٹیم اور میں خود نگرانی کر رہا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس نے مزید کہا۔
کہ ڈیم فنڈز کی 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور منافع بھی آ رہا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ ڈیم کی تعمیر ایک لمبا عمل
ہے جس میں وقت درکار ہے۔چئیرمین واپڈہ اس حوالے سے ہر ماہ رپورٹ بھجواتے ہیں۔عوام بے فکر رہیں ڈیم پر پہرا میری ٹیم دے رہی ہے۔ثاقب نثار نے مزید کہا کہ فنڈز کی رقم سپریم کورٹ کے سب بینچ کی منظوری کے بعد نکل سکتی ہے۔مہمند ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بین
الاقوامی مسئلہ ہے اور حکومت کو اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیے۔انہوں نے کہا متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہئیے۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع رقم سے متعلق تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت آبی
وسائل کی جانب سے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے جمع فنڈز کی تفصیلات پیش کی گئیں ، جس میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمع رقم ڈیموں پر لگانے کی بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف کیا گیا۔وزارت آبی وسائل کے تحریری جواب سے معلوم ہوا کہ دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 جولائی 2018ء کو فنڈ قائم ہوا ، 27 جولائی 2021ء تک مذکورہ ڈیموں کیلئے فنڈ میں 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوئی ہے تاہم اب تک واپڈا کی جانب سے فنڈ سے کوئی رقم حاصل نہیں کی گئی۔