Home / پاکستان / بڑا سیاسی اَپ سیٹ !! (ن) لیگ نے حکومت کی بڑی وکٹ گرا دی

بڑا سیاسی اَپ سیٹ !! (ن) لیگ نے حکومت کی بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالات کی تبدیلی یا وجہ کچھ اور ہے ؟ دوسروں کی وکٹیں گرانے والوں کی اپنی ہی وکٹیں گرنا

شروع ہو گئیں جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ مسلم لیگ ن میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔

کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرگودہا اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس

سگھرانہ نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ کر ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اس فیصلے کا اعلان انہوں نے کوٹ مومن میں اپنے ڈیرہ پر منعقد ہونے والی

تقریب سے خطاب میں کیا جبکہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، ممبر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری خداداد سنگھرانہ چوہدری رانا مختار احمد سنگھرانہ چویدری خالق یار سنگھرانہ چوہدری

علی عباس سنگھرانہ چوہدری حسن نثار سنگھرانہ چویدری شہریار سنگھرانہ ایڈووکیٹ، چویدری احمد مراد گوندل سنگھرانہ، ملک عبدالرحمن، ملک امیر، سیکرٹری اطلاعات پی پی 74 احسان اللہ تھہیم چوہدری طلحہ گوندل مخدوم محمد عثمان سوشل میڈیا ٹیم کے محسن رانجھا سمیت دیگر راہنما بھی تقریب میں شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سنگھرانہ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں سے بیزار ہوکر مسلم لیگ ن، میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com