صوبائی حکومت سندھ نے 4 نومبر کوصوبہ بھر میں عام تعطیل
کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن جاری
کیا گیا جس کےمطابق صوبہ سندھ میں دیوالی کے موقع پر 4 نومبر کو ہندوبرادری کے لیے
عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن 28 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔