اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )تنخواہو ںمیں زبردست اضافہ ، عوام کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔ کویت میں کام کرنے والے
پاکستانی اور دیگر ڈاکٹروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، سول سروس کمیشن نے ملک میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی ت
نخواہوں میں اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے ، گزشتہ 3 مہینوں کی اضافی تنخواہ ایک
ساتھ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کویتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹر جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس ، اینستھیزیا اور ایمرجنسی کے شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں 500 کویتی دینار کا اضافہ کر دیا گیا ہے اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے۔ کویت کے ایک مقامی روزنامہ نے ذرائع کا حوالہ
دیتے ہوئے بتایا کہ سول سروس کمیشن نے سرکاری ہسپتالوں کے تین اہم شعبوں میں کام کرنے والے کویتی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے لیے ماہانہ 500 دینار کے خصوصی اضافے کی منظوری دی ہے ، کویتی حکومت کے اس فیصلے سے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچے گا۔ علاوہ ازیں کویت نے کورونا کے دوران صحت کے شعبے شاندار خدمات سرانجام دینے پر پاکستانی ڈاکٹروں کو مستقل کنٹریکٹ دے دیا ، کویت کی وزارت صحت
کی جانب سے پاکستان کے تقریباً 140 ڈاکٹروں کو مستقل کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جو کہ اس وقت عارضی بنیادوں پر کام کر رہے تھے ، مستقل کنٹریکٹ دینے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے مرض سے لڑنے میں مدد کر سکیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کویتی سسٹم کے تحت ایک ڈاکٹر کو عارضی بنیادوں پر رکھا جاتا ہے جو کہ ہسپتال ، کلینک یا پریکٹس میں روٹیشن گیپ کو پورا کرتا ہے ، اسی کے تحت پاکستانی ڈاکٹروں نے اس سے پہلے کویت میں 3 ماہ کی مدت کے لیے کام کیا جسے بعد میں مزید 3 ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا تھا تاہم اب مستقل تقرری کے بعد ان کے پاس دوسرے غیر کویتی ڈاکٹروں کی طرح معاہدے اور ملازمت کے عہدے ہوں گے۔