Home / کھیل / شعیب اختر سے بدتمیزی کرنا نعمان نیاز کو مہنگا پڑ گیا

شعیب اختر سے بدتمیزی کرنا نعمان نیاز کو مہنگا پڑ گیا

پروگرام میں ہوا کیا تھا؟

پی ٹی وی سپورٹس ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر خصوصی نشریات کر رہا ہے جس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز ہیں۔

اس پروگرام میں مہمانوں کے طور پر ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور کے علاوہ پاکستان سے شعیب اختر، راشد لطیف، اظہر محمود، عمر گل اور ثنا میر

شریک ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد یہ پروگرام معمول کے مطابق جاری تھا کہ اس میں نعمان نیاز اور شعیب اختر، فاسٹ بولر حارث رؤف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اختلاف رائے کا شکار ہوئے اور اس کا اختتام شعیب اختر کے بطور احتجاج سٹوڈیو سے جانے پر ہوا۔اس تنازع کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر فاسٹ بولر حارث رؤف کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ وہ لاہور قلندر کے ’پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کے تحت

سامنے آئے ہیں۔ جس پر نعمان نیاز ان سے کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی پاکستان کی طرف سے کھیل چکے تھے جس پر شعیب اختر کا جواب ہوتا ہے کہ میں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں۔
شعیب اختر کو بظاہر میزبان نعمان نیاز کا ٹوکنا بُرا لگتا ہے اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’کوئی کام کے لیے آیا ہے‘ جس پر نعمان نیاز کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’آپ تھوڑے سے اکھڑ لگے، زیادہ ہوشیار لگے، لہذا آپ جا سکتے ہیں۔ میں یہ بات آن ائیر کہہ رہا ہوں۔‘
نعمان نیاز نے یہ کہہ کر گفتگو کا رخ ثنا میر کی طرف موڑ لیا لیکن شعیب اختر نے انھیں روکتے ہوئے کہا ’ایکسکیوز می۔۔۔ ایکسکیوز می۔۔۔ ایکسکیوز می۔‘ اس موقع پر میزبان نے پروگرام میں بریک کا اعلان کیا۔
اس معاملے کی جو دوسری ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں شعیب اختر بریک سے واپس آنے کے بعد یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’میں پی ٹی وی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔‘
اس ویڈیو میں شعیب اختر مزید کہتے ہیں کہ ’جس طرح میرے ساتھ قومی ٹی وی پر سلوک کیا گیا، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ مجھے یہاں بیٹھنا چاہیے۔ اس لیے میں مستعفی ہو رہا ہوں۔ شکریہ۔‘یہ کہہ کر شعیب اختر نے اپنا کالر مائیک اتارا اور چلے گئے۔

شعیب اختر سے بدتمیزی کرنا نعمان نیاز کو مہنگا پڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے، ڈاکٹر نعمان نیاز کی متبادل اینکر لانے سے معذرت ،کہا کہ
پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دونگا۔سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے

کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سرکاری ٹیلی وژن اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com