اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے امداد ملنے کے بعد ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں
ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کنواروں نے بھی
سکھ کا سانس لیا ہے کل 7 ہزار سے زائد روپے کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی۔
خریداروں نے کل کے حساب سے خریدنے کی تیاری کرلی ۔۔۔ پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہوگئی ہےلیکن اس کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوا ہے۔ پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں
سونے کی قدر تین ہزار 550 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا تین ہزار 43 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ تین ہزار 438 روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار 800 روپے کی کمی آئی تھی۔ دوسری جانب آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے
چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ا س دور میں موجودہ مارجن پر اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں فوری طور پر اضافہ کرے بصورت دیگر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں پانچ نومبر سے پورے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مطالبات پیش کرتے ہوئے عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہےجسکی وجہ سےہمارےروز مرہ اخراجات میں بھی تین گنااضافہ ہو گیا ہے۔