Home / انٹرٹینمنٹ / دوست ہو تو ایسا۔۔ سلمان خان نے شارخ خان کیلئے بڑی قربانی دیدی، آیان کی گرفتار ی کے بعد ایسا کام کیا کہ پورے بھارت میں تہلکہ مچاگیا

دوست ہو تو ایسا۔۔ سلمان خان نے شارخ خان کیلئے بڑی قربانی دیدی، آیان کی گرفتار ی کے بعد ایسا کام کیا کہ پورے بھارت میں تہلکہ مچاگیا

دوست ہو تو ایسا۔۔ سلمان خان نے شارخ خان کیلئے بڑی قربانی دیدی، آیان کی گرفتار ی کے بعد ایسا کام کیا کہ پورے بھارت میں تہلکہ مچاگیا

اداکار سلمان خان اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان کیلئے

بے حد فکر مند ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فی الحال معاملہ حل ہونے تک اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا شیڈول منسوخ کردیا ہے اور انہوں نے

شاہ رخ کو کسی بھی معاملے میں مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان منشیات کیس میں آریان کی درخواست ضمانت سے متعلق شاہ رخ سے لمحہ با لمحہ تفصیلات معلوم کررہے ہیں جب کہ وہ اور ان کے والد سلیم خان، ان کی اہلیہ ہیلن آریان کی جلد گھر واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔ سلمان خان نے اپنی فلم ٹائیگر 3 کا انتہائی اہم سین عکس بند کروانا تھا جس میں شاہ رخ خان کی فلم

پٹھان کا کردار بھی شامل ہونا تھا تاہم سلمان نے اپنا سین عکس بند کروانے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب آریان کی رہائی کے بعد ہی معاملات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ 3 اکتوبر سے منیشات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی 26 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی تھی۔آج پھر ہائی کورٹ میں آریان کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

About admin

Check Also

مداح کی فوٹو بنواتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کو چھونے کی کوشش! پیچھے کھڑے نوجوان نے کیا کِیا؟

دنیا بھر کے فنکاروں کو جہاں عوامی سطح پر ایک خاص پروٹوکول حاصل ہوتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com