Home / weather / بڑا طوفان آنے والا ہے۔۔رفتار 45 میل فی گھنٹہ سے بڑھ کر 150 میل ہو گئی۔۔کس علاقے کو بڑا خطرہ ہے۔۔خوفناک خبر آ گئی

بڑا طوفان آنے والا ہے۔۔رفتار 45 میل فی گھنٹہ سے بڑھ کر 150 میل ہو گئی۔۔کس علاقے کو بڑا خطرہ ہے۔۔خوفناک خبر آ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق تین روز قبل کٹیگری فور میں تبدیل ہوکر ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ”

آئیڈا “مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ دنیا کے گرم ترین سمندری پانیوں سے گزرتے ہوئے طوفان کی خلیج میں

رفتار پینتالیس میل فی گھنٹہ سے بڑھ کر ایک سو پچاس میل فی گھنٹہ جا پہنچی ہے، طوفان سے ممکنہ طور پر

پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ریاست کے حکام گھروں سے منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود پناہ گاہوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ طوفان امریکا کے ایسے خطے کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے واقعات میں بڑا اضافہ

دیکھنے میں آیا ہے کیوں کہ اس خطے میں ویکسین لگوانے کی شرح کم ہے اور یہاں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی ڈیلٹا قسم نے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز میں طوفان سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیےایک ایسے وقت میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جب اس کے اسپتالوں میں تقریباً تمام بستروں

پر مریض زیرِعلاج ہیں۔ طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ آئیڈا طوفان عین اسی تاریخ کو ریاست لوئزیانا سے ٹکرانے کے لیے تیار ہے جس تاریخ کو سولہ سال قبل “کیترینا “نامی سمندری طوفان نے مسی سپی اور لوئزیانا میں تباہی مچائی تھی۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com