Home / اہم خبریں / ایک دن میں دوسرا استعفیٰ آگیا،اہم رہنمامستعفی۔۔حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا

ایک دن میں دوسرا استعفیٰ آگیا،اہم رہنمامستعفی۔۔حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا

ایک دن میں دوسرا استعفیٰ آگیا، اہم رہنما مستعفی۔۔حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا

حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث

صوبائی مشیر اکبر آسکانی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سےبات چیت میں اکبر آسکانی نے کہا کہ میرے محکمے میں

مداخلت کی جارہی ہے اور وزیراعلیٰ کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرے لیے قابل احترام ہیں مگر وہ میرے محکمے میں بے جا مداخلت کررہے ہیں، میری مرضی کے خلاف سیکرٹری اور ڈی جی کو تبدیل کردیا گیا، مجھ سے میرے محکمے کے حوالے سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا جاتا ہے، میں ابھی تربت میں ہوں، جلد کوئٹہ آکر

استعفےٰ کا اعلان کروں گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان حکومت میں شامل صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند بھی مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔ اسی طرح بی اے پی کے سردار صالح محمد بھوتانی بھی قلمدان واپس لینے پر استعفیٰ دے چکے ہیں جب کہ حکمران جماعت کے اسپیکر عبد القدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ کے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com