in

شوہر کے ساتھ ساتھ شلپا شیٹی بھی شرمناک کام میں ملوث! انکشاف ہوتے ہی پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی بھی فحش فلموں سے متعلق کیس میں ریڈار پر آگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔ راجستھان رائل کے شریک مالک کے خلاف جہاں ایک جانب تحقیقات جاری ہے،

وہیں اب ان کی اہلیہ شلپا شیٹھی بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا اور اب ان کے خلاف کرائم برانچ کی جانب سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ کرائم برانچ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا شلپا شیٹی پہلے سے اس پورے معاملے کے بارے میں جانتی تھیں یا نہیں جس کا الزام ان کے شوہر پر ہے۔ اس کے علاوہ شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔دوسری جانب ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے انکشاف کیا ہے کہ بزنسمین راج کندرا نے فلم میں کام کیلئے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔
ان پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔جہاں اس معاملے میں دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنے تبصرے کر رہے ہیں، وہی ایک ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے یہ انکشاف کرڈالا کہ راج کندرا نے انھیں کام دینے کیلئے عریاں آڈیشن کا کہا تھا۔ اس انٹرویو کے بعد سگاریکا کو دھمکی آمیز کالز آنا شروع ہوگئی ہیں
اور انہوں نے کہا ہے کہ میں اب بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے پاس اب مختلف پلیٹ فارمز سے کالز آنا شروع ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں جان سے ماردینے اور ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کالز کرنے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دے رہی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں زبردست کمی قیمت جان کر آپ بھی خریدنےبھاگیں گے

اثاثوں کی تفصیلات اپ لوڈ کی گئیں تو ہمارے بچے غیر محفوظ ہونگے، ارکان پارلیمنٹ کو ڈر ستانے لگا