in

16جنوری سے پٹرولیم قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول بلند ترین سطح پر جانے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔

کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی

لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2

پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنے کی سمری پر عمل کرنے کے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کیا تھا۔جس کے بعد مہنگائی کی نئی لہر سامنے آئی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان اور پاکستانی کسی خوش فہمی اور بھول میں نہ رہیں کیونکہ ۔۔۔!!!سلیم صافی نے ساری کہانی کھول کر رکھ دی

صرف دو دن باقی۔۔پاکستان میں موسم تباہی مچادنےوالاہے؟کون کون سے علاقے جل تھل ایک ہونےوالے ہیں؟ بڑی پیشگوئی