in

ہفتے میں تین چھٹیاں شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

مایہ ناز جامعات آکسفورڈ اور کیمبرج نے ہفتے میںچھ کے بجائے چاردن کام پر ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے

مطابق برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی کینن میں اب ملازمین ہفتے میں پانچ یا چھ دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام

کریں گے۔کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اٹھایا ہے۔ یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے۔ہفتے میں چاردن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں

اضافے کا جائزہ لینا ہے۔ہفتے میں چارروز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔جامعات کے اس مہم میں شرکت اور تجویز پر کیمرہ ساز عالمی شہرت

یافتہ ادارے کینن نے 6 ماہ کے ٹرائل کا حصہ بننے کا اعلان کیا ۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات فل ڈے جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں اداروں کو جمعے کے روز ہاف ڈے کے بجائے ورک فرام ہوم کا آپشن بھی دیا گیا ہے لیکن امارات میں ہفتے میں ڈھائی روز چھٹی مقصد سیاحت کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

یہ تو حال ہے انکا!!! مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی ’ چوری‘ کا نکلا،یہ کہاں سے اور کس نے چوری کیا؟