in

گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ،

کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں

موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر

پختونخوا ،بالائی پنجاب، کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: تخت بھائی 33 ، بنوں 29 ، کاکول 18 ،

مالم جبہ 07 ، بالاکوٹ 01،پنجاب: گوجرانوالہ 26 ، منڈی بہاؤالدین 17 ، چکوال 07 ، اٹک 06، سیالکوٹ (ائیر پورٹ ) 05 اورکشمیر: مظفرآباد(ائیر پورٹ) میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی اور شہیدبینطیرآبادمیں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران اینڈ کمپنی غربت اور مہنگائی کے مفہوم سے ناآشنا :

لڑکی شادی کا کیس لے کر عدالت پہنچ گئی