کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ف، ائ، رنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عیسیٰ خان زخمی ہوگئے۔ جبکہ ان کی اہلیہ جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا وہ انتقال کر گئی ہیں۔۔عیسیٰ خان کو کلاش نک وف کی 2 گولیاں بازو جبکہ اہلیہ کو ایک سر پر لگی جس پر انکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجا اظہر نے بتایا
کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے 6 ف، ائ، ر کیے۔واقعے کے وقت گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو فائرنگ کے دوران کسی بھی نقصان سے محفوظ رہی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عیسی خان اپنی بیوی بختاور خان اور 6 ماہ کی بچی کے ساتھ چیک اپ کے لئے بقائی میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال گئے تھے جہاں سے واپسی پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار نا معلوم ملزمان نے گاڑی پر فائیرنگ کی۔ پی ٹی آئی رہنما کو بازوپر دو گولیاں لگی جب کہ ان کی بیوی کو سر پر گول لگی۔ عیسی خان زخمی حالت میں ہی گاڑی چلاتے ہوئے پٹیل ہسپتال لے گئے جہاں ڈکٹروں نے 37 سالہ بختاور خان کی سرجری کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔ عیسی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہسپتال سے واپسی پر ان پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے فائرنگ کی ملزمان کے پاس کلاشنکوف بندوقیں تھی۔ پولیس ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی مگر ان کو ملزمان کے بارے میں کوئی شواہد نہ مل سکے۔