in

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔۔۔ نئے نرخوں کا اعلان

ابوظہبی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے اگست کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات میں جولائی کے مقابلے میں اگلے ماہ فی لٹر 3 تا 12 فلس تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ الامارات الیوم کا کہنا ہے کہ سپر 98 ایک لیٹر پٹرول یکم اگست سے 2.58 درہم میں ملے گا۔سپر 98 پٹرول میں

گیارہ فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 95 پٹرول کی ایک لیٹر قیمت 2.47 درہم ہوگی، اس میں بارہ فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح اے پلس 91 کی قیمت 2.39 درہم مقرر کی گئی۔اے پلس 91 پٹرول جولائی کے مقابلے میں گیارہ فلس مہنگا ہوا ہے۔ جولائی میں ایک لیٹر ڈیزل 2.42 درہم میں فروخت ہوتا رہا یکم اگست سے اب اس کی قیمت 3 فلس کے اضافے کے ساتھ 2.45 درہم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ اگست کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔متحدہ عرب امارات میں وزارت توانائی وصنعت ماہانہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں تبدیل کرتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماں کو پکا کر کھانے والے سفاک کو سخت س، زا سنا دی گئی

ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کوآسان کردے گا