in

’’پنجاب کا واحد روحانی گائوجس کا ہر گھر حافظ قرآن ہے‘‘

’’پنجاب کا واحد روحانی گائوجس کا ہر گھر حافظ قرآن ہے‘‘

ساہیوال/سرگودہا(این این آئی)پنجاب کا واحد روحانی گائوں اولہ اوتار جس کاہر گھر حافظ قرآن ہے،گائوں کی 48مساجد کے امام ایک ہی مرکزی عیدگاہ میں نماز عیدپڑھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے گائوں اولہ اوتار کے درسگاہ سلیمانیہ کے سربراہ قاری محمد عثمان نے بتایا

کہ ہمارے گائوں میں ایک ہزار گھر ہیں جن کی آبادی دس ہزار کے قریب ہے، یہاں 48مساجد ہیں جن کے

سب امام ایک ہی مرکزی عیدگاہ میں اور ایک ہی امام کے پیچھے نماز عید پڑھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گائوں کے ہر گھر میں ایک یا دو حافظ موجود ہیں،عورتیں گھروں میں بچیوں کو دینی تعلیم دیتی ہیں،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہاں کچھ لوگ ملازمت کیلئے باہر چلے گئے ہیں،

ان کے گھروں میں ٹی وی ، موبائل وغیرہ آگئے ہیں ،ہم ہر گھر میں جاکر منت سماجت کرتے ہیں تاکہ یہاں برائی نہ آئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر ۔۔ پورے ملک میں جشن کا سماں

’’ آپ یہ کام کر دیں 57 مسلم ممالک آپ کو تسلیم کر لیں گے‘‘سعودی عرب نے حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کی ترجمانی کر دی