in

پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا۔ معاملے پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور حکومت کے کارکنان نے کریڈٹ لینا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر اسے حکومتی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر حجاب لازمی قرار دیدیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی وی نیوز پر حجاب پہنے خاتون اینکر پرسن خبریں پڑھ رہی ہیں تاہم حجاب کرنے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم اپنے اینکرز اور پیش کاروں پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ (ضابطہ لباس) نافذ نہیں کرسکتے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلی تھیلے سے باہر آگئی!پٹرول بحران کا ذمہ دار کون تھا ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں اہم انکشافات

اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی۔۔ملک کیلئے نیا آئین بنانے کا اعلان۔۔ منظوری کیسے لی جائے گی۔۔ انتہائی شاندر خبر