مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے پٹرول سمیت دیگر اشیاءمہنگی
کرنے پر مہنگائی کا بد ترین سونامی قوم پر ٹوٹنے والا ہے ، حکومتی ارکان شائد کوئی ن، ش، ہ کرتے ہیں کہ انہیں عوام کی
مشکلات خوشحالی نظر آرہی ہیں ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے
باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن
کی حکومت نے پانچ سال میں 10کھرب کے قرض لئے جس سے ہم نے بجلی ، موٹر ویز اور سی پیک کے منصوبے کامیاب کئے جبکہ عمران نیازی جو شور مچاتے تھے کہ حکومت ملک کو قرضوں میں ڈبو رہی ہے ان کی موجودہ حکومت تین سالوں میں 15 ہزار ارب روپے کے قرضے لے چکی ہے اور اس کے عوض بھی عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری ملی ہے ،ایسے میں فواد چودھری کا
بیان کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کر دیا عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے ۔شائد حکومت میںموجود افراد کوئی ن، ش، ہ کرتے ہیں جو انہیں عوام کی بیروزگاری نوکریاں ، گھروں سے سرکتی ہوئی چھتیں پچاس لاکھ گھر لگتے ہیں ، شائد یہ لوگ مریخ پر رہتے ہیں جنہیں احساس نہیں کہ زمین کے عوام انہیں جھولیاں اٹھا ٹھا کر بددعائیں دیتے ہیں ۔
آج عوام میں بجلی کا بل دینے کی سکت ہے نہ علاج کرانے کی ۔ینگ ڈاکٹرز سے ہمدردی کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت آج اتنی بے حس ہو گئی ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر ت، ش، د، د کرتی ہے، ہم ینگ ڈاکٹرز اور ڈاکٹرز پر ت، ش، د، د کی مذمت کرتے ہیں ، پانچ سال کی محنت اور امتحانات کے بعد حاصل ہونے والی ایم بی بی ایس کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جا رہا بلکہ بچوں سے ایک اور امتحان لیا جا رہ اہے ، یہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ز، ی، ادت، ی ہے ، پی ایم سی کے کالے قانون کو فوری واپس لیا جائے اور ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کریں ۔