اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کے ساتھ وہاں پر موجود عوام نے نازیبا حرکات کی تھیں اور ٹک ٹاکر کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے تھے اسے ہوا میں بھی اچھالتے رہے تھے کسی نے ان کو نہ روکا۔
تاہم اب ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کونوکری سے فارغ کروانے کے لیے پی آئی سی کے ایم ایس کولیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کےمطابق لیگل نوٹس سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے اورایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شادی کی جانب سے بھجوایا گیا ہے ۔لیگل نوٹس ٹاک ٹاکرعائشہ اکرم کونوکری سے برخاست کرنے کے لیے بھیجاگیاہے ۔لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہے انہوں نے قوانین توڑے۔عائشہ اکرم کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی ہسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کونوکری سے فارغ کرے ۔عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پرمبنی ویڈیوز بنائیں جو دائرہ خلاق سے باہرہیں ۔سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی شخص ایسی غیراخلاقی حرکات کرے تواسے سزاملنی چاہیے ۔عائشہ اکرم کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست بھی لاری اڈاتھانہ درج کروائی گئی ۔ہسپتال انتظامیہ عائشہ اکرام کوفی الفور نوکریسے فارغ کرے ۔دوسری جانب مینارپاکستان ٹک ٹاکرخاتون کوہ ر ا س گی کانشانہ بنانے سے متعلق کیس ۔مقدمہ میں ملوث ایک اورملزام عبوری ضمانت کے لیے عدالت پہنچا۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کے ساتھ وہاں پر موجود عوام نے نازیبا حرکات کی تھیں اور ٹک ٹاکر کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے تھے اسے ہوا میں بھی اچھالتے رہے تھے۔