in

وہ وقت جب تندور والے نے بادشاہ کی مرضی سے روٹی کا ریٹ بڑھایا۔۔۔بادشاہ نے ایسا کیا فیصلہ کیا کہ عوام خوش، تندوری خوش، بادشاہ بھی خوش تھا

ایک تندور والا تھا جو 5 روپے میں روٹی بیچتا تھا اسے روٹی کی قیمت میں اضافہ

کرنا تھا لیکن بادشاہ کی اجازت کے بغیر کوئی اس کی قیمت نہیں بڑھا سکتا تھا۔ تو وہ بادشاہ کے پاس گیا

اور کہنے لگا بادشاہ سلامت مجھے روٹی کے 10 روپے کرنے ہیں۔ بادشاہ نے کہا کہ 30 کی کر

دوتندوری نے کہا بادشاہ سلامت اس سے شور مچے گابادشاہ نے کہا اس کی فکر نہ کرو،میرے بادشاہ ہونے کا کیا فائدہ۔تم اپنا منافع دیکھو اور روٹی 30 ​​روپے کی کر

دواگلے دن اس نے روٹی کی قیمت 30 روپے کر دی، شہر میں کہرام مچ گیا لوگ بادشاہ کے پاس پہنچے اور شکایت کی کہ تندور والا ظلم کر رہا ہے 30

۔ بادشاہ نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ میرے دربار میں تندوری کو پیش کرو ،وہ جیسے ہی دربار میں پیش ہوا بادشاہ نے غصے سے کہا، تم نے مجھ سے پوچھے بغیر قیمت کیسے بڑھا دی؟ یہ رعایا میری ہے، لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہو۔ بادشاہ نے تندوری کو حکم دیا کہ تم کل سے آدھی قیمت پر روٹی بیچو گے ورنہ تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا، بادشاہ کا حکم سن کر عوام نے اونچی آواز میں کہا….بادشاہ سلامت زندہ باداگلے دن سے 30 کے بجائے روٹی 15 میں بکنے لگی۔عوام خوش، تندوری خوش، بادشاہ بھی خوش

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محکمہ موسمیات کی ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کی پیشگوئی

میں بہت خوش ہوں کہ میری ٹیم میں ایسا کھلاڑی ہے، کپتان بابر اعظم کی تعریف