وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستانی لیجنڈ ری کامیڈین عمر شریف بارے قوم کو انتہائی افسوسناک خبر سنا دی گئی
وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستانی لیجنڈ ری کامیڈین عمر شریف بارے قوم کو انتہائی افسوسناک خبر سنا دی گئی ۔۔۔۔افسوسناک اطلاعات کے مطابق مشہور
پاکستانی کامیڈین عمرشریف کو علاج کی غرض سے امریکا لے جانے کے لیے سندھ حکومت کی
جانب سے بُک کی گئی ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے آخری اطلاعات تک سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکا کے طویل سفر کے دوران ایئر ایمبولینس کو کم از کم دو ممالک کا اسٹاپ اوور بھی شیڈول میں شامل ہے
۔ طویل سفر کے لیے کراچی سے روانگی کے بعد طیارے کو دو اسٹاپ اوور کے ممالک کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت لینا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس کو یورپ اور کسی اور ملک کے ایئرپورٹ میں اسٹاپ کرنا ہوگا، ان ممالک کے لیے عمر شریف کی فیملی کے ارکان کے ویزے درکار ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تاخیر سے بچانے کے لیے عمر شریف فیملی کے چاروں ارکان کو کمرشل پرواز سے امریکا روانہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام مراحل سے گزر کر کینیڈین ایمبولینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی۔