معروف سٹیج کامیڈی اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد بال بال
بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں راجبا روڈ پر ان کی گاڑی کو دو نامعلوم مسلح افراد نے فائ رنگ کا نشانہ بنایافائ
رنگ میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں سٹیج اداکار محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق نسیم وکی، آغا مجید اور سبینہ تھیٹر کے ٹھیکیدار
راجہ طاہر گاڑی میں سوار تھے جب گاڑی کو فائ رنگ کا نشانہ بنا یا گیا۔فائ رنگ کے بعد ردِ عمل دیتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اداکاروں کو ہر اس اں کر کے تھیٹر کو بند نہیں کروا سکتے،”آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔
ہم اس پیشے کے ذریعے اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں۔نامعلوم افراد کیخلاف ریل بازار پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ملک کے نامور سٹیج اداکاروں پر فائ رنگ کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔


