in

موٹرسائیکل اور رکشے والوں کو سستے پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ کب آنے والا ہے ؟

موٹرسائیکل اور رکشے والوں کو سستے پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ کب آنے والا ہے ؟

پاکستان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینےکا پلان بنانے کی ہدایت کی۔موٹرسائیکل‘ رکشا اور عوامی سواری کو کم قیمت پرپٹرول

دینےکا پلان اگلے ہفتے پیش ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کم کرنےکیلئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں بنانے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو اشیائے خوردونوش پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اے پی پی کے مطابق عمران خان نے غریب طبقہ کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عام آدمی پر مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے‘ صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاکہ پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا‘احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ اسٹور سےخریداری پر رعایت ملےگی۔کور کمیٹی اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں، حکومت مہنگائی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ہمہ جہت ہے‘دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے‘وزیراعظم آنے والے دنوں میں بڑے پروگراموں کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم نے متوسط طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے اور احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم کو بڑھانے کی ہدایت کی‘سندھ حکومت کی جانب سے گندم کے اجراءمیں مسلسل تاخیر کے باعث سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نسبت 400 روپے زیادہ مہنگا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی بابے نے ایسا کیا کمال کِیا کہ تیونس حسینہ دل ہار بیٹھی؟

’’چھ اکتوبر کو جو فیصلہ ہوا من و عن اُسی پرعملدرآمد ہو گا‘‘حکومت گرے گی یا نہیں؟ سینئر صحافی نے اپوزیشن کو بڑی خبر دے دی