in

موجیں ہی موجیں ۔۔اب ہفتے میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نےنیا اعلان کر دیا گیا۔۔نوٹیفیکیشن بھی جاری

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے

کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط ختم کردی اور تمام تعلیمی اداروں میں پوری حاضری کے

ساتھ کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) سعدیہ عدنان نے بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق صبح کی شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 اور جمعہ کے

روز 8:30 سے 12:30 تک ہوں گے۔ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ 8:30 سے 1:30 بجے اور شام کی شفٹ 1:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔جمعہ کے روز شام کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ مونٹیسری اور پریپ کلاسز 8:30 سے 12:30 بجے تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن

کلاسز ہورہی تھیں کیونکہ بچوں کو 2 گروپس میں تقسیم کرکے 50 فیصد حاضری کےساتھ بلایا جارہا تھا۔ خیال رہے کہ رواں سال وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گذشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا گیا تھا، دوسری جانب ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں معمول کا شیڈول جاری ہے، کلاسز میں حاضری سو فیصد کر دی گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میری قبر پر مجھ سے ملنے آنا ۔۔ یہ لڑکی 10 سال سے قبرستان میں کیوں بیٹھی ہے؟ جانیے ثمینہ کی کہانی، جس نے لوگوں کو رلادیا

پاکستانیوں کی سن لی گئی ۔۔۔پٹرول فوری سستا کرنے کاحکم جاری کردیا گیا۔۔ اب پٹرول کس قیمت پر ملے گا ؟ اچانک بڑی خوشخبری سنا دی گئی