اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستانی عوام بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث
پریشانی کا شکار ہے جب کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 214 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 7 ہزار 425 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1826
ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز تیسری شادی کا اعلان کردیا جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا لیکن وہ اہلیہ کا انتخاب کرتے وقت کیا دیکھتے ہیں اور مزید کتنی شادیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ 24سال کی ہیں ، اب آئے گی تو 20یا 21سالہ آئے گی ، 2
شادیاں کی ہیں اور 2مزید کرنی ہیں لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ کب تک تیسری شادی کریں گے ، البتہ یہ ضرور کہا کہ مزید کم از کم ایک اور کریں گی ۔ تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جیسے کپتان، ویسے اس کا کھلاڑی ، تین شادیاں کرنی ہیں۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ دلہن کا انتخاب کرتے وقت کیا دیکھتے ہیں؟ ایک تو مسکراتے ہوئے طنزاً جواب دیا کہ عمر دیکھتا ہوں تاکہ اور گالیاں پڑیں۔ ازدواجی زندگی نے بکھیر تو نہیں دیا؟اس کے جواب میں عامر لیاقت نے بتایا کہ اور ٹائیٹ کردیا ہے، مرد اپنی زندگی سے تو کبھی خوش ہوتا نہیں ہے۔