in

لوگ 13 نمبرسے خوفزدہ کیوں؟ ہوٹلوں میں اس نمبر کا کمرہ، جہاز میں سیٹ اور لفٹ میں 13 نمبر کا بٹن کیوں نہیں ہوتا؟ جانیں

لوگ 13 نمبرسے خوفزدہ کیوں؟ ہوٹلوں میں اس نمبر کا کمرہ، جہاز میں سیٹ اور لفٹ میں 13 نمبر کا بٹن کیوں نہیں ہوتا؟ جانیں

توہمات پالنے کے لئے عام طور پر غریب ملکوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ سچ تو یہ ہے کہ یورپ اور ترقی یافتہ ممالک بھی توہم پرستی کے معاملے میں کچھ پیچھے نہیں۔ اس آرٹیکل میں بتایا جائے گا کہ کس طرح ترقی یافتہ معاشرے بھی توہم پرستی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ 13 کا ہندسہ منحوس سمجھا جاتا

ہے جی ہاں مغربی ممالک میں تیرہ کا ہندسہ منحوس سمجھا جاتا ہے۔ اور اگر تیرہ تاریخ ہو تو اس دن کوئی اہم یا اچھے کام کی شروعات نہیں کی جاتی۔ باہر کے لوگوں کو 13 کے ہندسے سے اتنا خوف محسوس ہوتا ہے کہ وہاں لفٹ میں13 کا نمبر اور ہوٹل میں تیرہواں فلور یا کمرہ ہی نہیں رکھا جاتا بلکہ بارہ کے بعد چودہ آجاتا ہے۔ یہاں تک کے جہاز میں بھی تیرہ نمبر کی سیٹ نہیں رکھی جاتی۔ یونان میں اگر کھانے کی میز پر اچانک تیرہ افراد جمع ہوجائیں تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان میں سے کسی ایک کی موت یقینی ہے۔ یہ تاریخ منحوس کیوں سمجھی جاتی ہے؟ دراصل انگریزی کیلنڈر میں بارہ مہینے اور گھڑی میں بارہ ہندسے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انگریزوں کا ماننا ہے کہ بارہ اختتام کا ہندسہ ہے اور اس کے بعد تیرہ سوائے منحوسیت کے اور کچھ نہیں لاسکتا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اگر تیرہ تاریخ کو جمعہ اور چاند کی پوری تاریخ ہو تو یہ دن یورپ میں ہر لحاظ سے اتنا منحوس سمجھا جاتا ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے گھر پر کمرے میں بند رہتے ہیں اور باہر نہیں نکلتے۔ امریکہ میں13جون 2014 ایک ایسی تاریخ ہے جس دن یہ تینوں چیزیں ایک ساتھ ہوئیں۔ اس دن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ امریکی ائیر لائن نے جہاز کے سستے ٹکٹس فروخت کیے اس کے باوجود مسافروں کی تعداد انتہائی کم تھی جس کی وجہ سے امریکی معیشت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ اسلام میں ان اتوں کی گنجائش موجود نہیں۔ ہمارے ہاں کوئی تاریخ، مہینہ یا ہندسہ منحوس نہیں سمجھا جاتا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری، ہر کوئی خوشی سے نہال

میٹروبس کے انڈر پاس میں نوجوان لڑکی کیساتھ کیا شرمناک واقعہ پیش آگیا؟پاکستانیوں پر لرزہ طاری، افسوسناک خبر آگئی