ظلم کی انتہا، شوہر کا دوست کیساتھ مل کر اپنی اہلیہ کیساتھ ناروان نہیں بلکہ شرمناک سلوک،
بیس بال بیٹ سے مارا پیٹا، چاکو کے بھی وار کیے،اس دوران دوران اپنی ہی بیوی کے کپڑے
بھی اتروا دیئے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے
دی۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں پیش آیا، متاثرہ خاتون نازش نے اپنے شوہر علی نیاز گجر، اس کی دوست پریا گل اور آفتاب انور کے خلاف
مقدمہ درج کروا دیا ہے۔خاتون نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نےاسے صلح کے لئے زرعون ایونٹ مینجمنٹ کے دفتر بلوایا،جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوئی ملزمان نے دفتر کے دروازے بند کر دیئے اور
تشدد کیا۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ملزمہ پریا گل کی جانب سے خاتون نازش کے گھر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے،ویڈیو میں ملزمہ کو گیٹ پر ڈنڈوں کےوار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


