in

عوام کے دل کی آواز بلند ۔۔۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس ۔۔ایسا اعلان کر دیا گیا جو عوام چاہتی تھی

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے

ہوئے کہاکہ عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، خود،  ک، ش، ی بھی نہیں کی لیکن عوام کو مجبور کر دیا ہے۔مہنگائی کے ہفتہ

و، ا۔ ر ب، م گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے ،ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ہے تو دوسری طرف ظالم حکومت مہنگائی کی چھ، ری سے عوام کا گلا اور جیب ک، اٹ

رہی ہے ۔ ظالم حکمرانوں سے عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے کا اختیار چھیننا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اندھی حکومت کی اندھا دھند مہنگائی کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ عوام خوشحال ہو رہے ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کو 46 روپے لٹر پٹرول دینے کے سیز باغ دکھاتے رہے اور اب مسلسل مہنگائی سے قوم کا تیل نکال رہے ہیں ۔ ظالم حکمرانوں سے نجات سے ہی مہنگائی کا

طوفان روکا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے چینی بجلی گیس سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھانا ہے ،ہر روز قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت نے جعلی اور جھوٹا بجٹ قوم پر مسلط کیا ۔عوام کی بس ہوچکی ہے، یہ ظلم وہ مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں ۔قوم پر رحم کیا جائے، عوام دو وقت کی روٹی سے محتاج ہو چکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گریڈ 17سے 20تک افسرا ن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، متعدد غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز