in

عدالت کا تاریخی فیصلہ، ملزمان کودو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا

کندھ کوٹ(ٹوڈے نیوز)کندھ کوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ سنادیا۔کندھ کوٹ میں

تین ماہ قبل بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر اس کے مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

کی تھی۔سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت

لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ ہر ماہ سزایافتہ عملداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جلدی جلدی بینک سے رابطہ کریں۔۔۔ 30ستمبر کے بعدیہ صرف کاغذ کے ٹکرے بن جائیں گے۔۔ حکومت نے تمام پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا

’’یہ ادارہ ختم کر دو ‘‘ مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے عمران خان کا سنسنی خیز انکشاف