بالی وُڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا پبلک زندگی سے متعلق اُڑتی افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
اس کا سلسلہ بالی وُڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا
جب عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور
عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس دوران Rendezvous With Simi Garewal شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔