in

طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی۔۔ 100سے زائد ہلاکتیں اور درجنوں افراد لاپتہ

طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہاڑی علاقے میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور گاڑیوں

سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔برازیل کی نیشنل سول ڈیفنس کے حکام نے 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 24 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو کا کہنا ہے کہ پیٹروپولس میں جنگ کی سی صورت حال ہے، 35 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔یاد

رہے کہ پیٹروپولس برازیل کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے لیکن صرف تین روز میں ایک ماہ کے برابر ہونے والی شدید بارشوں نے شہر کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑھاپے میں والدین کو بے سہارا چھوڑ دینے والی بدبخت اولاد ۔۔ میرے بیٹے کے پاس گھر اور لاکھوں کی گاڑی ہے لیکن ۔۔ جانئے دکھی داستان

چھوٹی گاڑیاں اور موٹرسائیکل رکھنے والوں کیلئے پیٹرول سستا کرنے کی تیاریاں، خصوصی پیکج متعارف کروانے کا اعلان