in

طلبا کیلئے خطرہ بڑھ گیا، سرکاری سکولوں کے حوالے سے ایسی خبر آگئی کہ والدین کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

پنجاب بھر میں 550سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار متاثرہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے

کی سفارش- تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے 36 اضلاع میں واقع 550 سرکاری سکولوں

کی عمارتوں کر خطرناک قرار دے دیا ہے۔ ان سکولوں کو خطرناک قرار دینے کا انکشاف محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔جس

میں سفارش کی گئی ہے کہ مذکورہ 550 سرکاری سکولوں کی عمارتیں کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں۔ جو زیر تعلیم
طلباء و طالبات کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ متاثرہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کی جائیں واضح رہے کہ ان 550 سکولوں میں سے 5 سرکاری سکولز کا تعلق لاہور سے ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجیں ہی موجیں! سال 2022 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان

’’ آپ کے حریم شاہ سے کیسے تعلقات ہیں ؟‘‘ مبشر لقمان کا چوہدری محمد سرور سے سوال، گورنر پنجاب کا جواب سُن کر ہر کوئی حیران