in

طریقہ کار تبدیل اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی کارڈ بنوانے کی فیس کتنی ہوگی

اور شناختی کارڈ کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر شناختی کارڈ 40دن کے بجائے 15دن میں مین جاری ہوگا۔جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کا دورہ کیا ہے، نادرا حساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہا

ہے ، نادرا میں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادرا کے دورے پر اہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلارہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی

وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسین امپورٹ کرنے کیتیاری کررہے ہیں جبکہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیےہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کونادرا سپروائز کرے

گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دینا چاہتا ہوں، انشااللہ 2ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ، نیشنلٹی سب ایک چھت تلےہو، فارن آفس سے ملکر ہر ایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں50 پرلے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی

بد بخت باپ نے بیٹی جوئے میں ہار دی ،