in

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سز ا مل گئی

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سز ا مل گئی

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نے غیر ملکی سٹارز کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا ہوا ہے اور پاکستانی شعیب اختر کے حق میں بول رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا۔پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔ تاہم اب انکوئری کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے اینکر پرسن نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابقسرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخی کے معاملے پر تحقیقات کمیٹی کا اجلاس ہوا، تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونےتک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔نعمان نیاز کی جگہ کوئی اور اینکر پرسن پروگرام کرے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد آن آیئر تلخ کلامی ہوئی تھی اور نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام سے باہر نکلنے کا کہا تھا۔ جبکہ سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ڈاکٹر نعمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدقے میں جو لوگ اپنے پھٹے پرانے کپڑے غریبو ں کو دیتے ہیں

نادان دوست عمران خان کو پھنسوانے لگے! موجودہ احتجاج کونسا رُخ اختیار کرنے والا ہے؟ وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا گیا