شدید اور خوفناک طوفان چانتھو کا رخ اب تبدیل ہو گیا ہے۔ کئی ہزار افراد کی زندگی خطرے میں پڑ گئی اور بڑی تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ طوفان کے زیر اثر شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی۔
جس کے باعث پروازیں منسوخ، اسکول بند اور ٹرینیں روک دی گئیں۔ جبکہ حکام نے 28 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔طوفان آج شام تک شنگھائی کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان کے باعث سمندر میں لہریں 8 میٹر تک بلند ہورہی ہیں۔ شنگھائی کی شہری انتظامیہ نے طوفان کے پیش نظر خطرے والے مضافاتی علاقوں سے 28 ہزار افراد کا انخلا کرایا ہے۔ جبکہ شہریوں کو بیرونی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شنگھائی ڈزنی لینڈ اور تمام اسکول کل تک بند کردیے گئے ہیں۔ سب وے ٹرینیں اور سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
in Weather