سکول ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ حکومت نے ایک بار پھر پالیسی بدل لی۔۔۔ اہم ترین اعلان کر دیا گیا
حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان تو کر دیا لیکن ساتھ ہی پالیسی بدل لی اور اہم ترین فیصلہ
کر لیا۔سکول پورا ہفتہ نہیں کھیلں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے، لیکن ہفتے میں
3 دن اسکول 2 بجے تک کھلے رکھےجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے۔ہدایت نامے میں کہا ہے کہ ہفتے میں3 دن اسکول 2 بجے تک
کھلے رکھےجائیں گے، اسکول اور کالجز میں ویکسینیشن کے بغیر عملے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں، اسکول انتظامیہ عملے کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا ذمہ دار ہوگا۔وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کسی وقت ویکسین کے حوالے سے اسکول کا دورہ کرسکتی ہے۔گذشتہ روز پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 16ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔