in

سوموار سے تعلیمی ادارے بند، کاروباری مراکز بھی چھ بجے بند کر دیے جائیں، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپیر سے تمام تعلیمی ادارے بند جبکہ شاپنگ مالز، مارکیٹ اور کاروبار 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سند ھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہو ا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ٹاسک فور

س اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پیر سے ریسٹورنٹس انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند ہوں گے صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ ٹاسک فورس اجلاس میں مزارات بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی۔ ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز!!دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

مریم کی طبیعت بگڑ گئی اور۔۔۔۔ہسپتال میں کیاہوا؟انتہائی افسوسناک خبرآگئی