اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا.. وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے
استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔واضح رہے ڈاکٹر عشرت حسین سابق گورنر سٹیٹ بینک اور مختلف حکومتوں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ حکومت کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا.. وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔