رمیز راجہ اگر ضد نہ کرتے ، تو آج پاکستان ایک بھی میچ نہیں جیت سکتا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی سب سے فیورٹ ٹیم ہے ، پاکستان نے اپنے پہلے تین میچز میں بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ، تینوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی کی بہترین ٹیمیں سمجھیں جاتی ہیں۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کر دیا ہے ، اور کافی حد تک سمی فائنل کیلئے بھی کولی فائی کر چکا ، انڈیا اور نیوزی لینڈ کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی ہے ، اس مقابلے میں جو بھی میچ ہارے گی وہ ٹورنامنٹ میں باہر ہو جائے گی۔ پاکستان نے اب صرف دو میچز کھیلنے ہیں ، ایک نمیبیا کے ساتھ اور دوسرا سکاٹ لینڈ کے ساتھ ، امید ہے پاکستان یہ دونوں میچز جیت کر گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پر آ جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین رمیز راجہ جب پی سی بی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے ٹیم میں چند کھلاڑی سلیکٹ کیے ، حالانکہ کی ان کھلاڑیوں کے اوپر کڑی تنقید کی گئی ، مگر وقت نے ثابت کیا ہے ، رمیز راجہ کی سلیکشن بلکل ٹھیک تھی۔ رمیز راجہ نے آصف علی کو زبردست ٹیم میں شامل کروایا ، انہیں پتا تھا کہ آصف علی کے اندر ٹیلنٹ ہے ، وہ کچھ کر دیکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور رمیز راجہ کی یہ ضد پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوئی اور پاکستان کو آصف علی دو میچز جتوا دئیے ، آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے ہارے ہوئے میچ پاکستان کو جتوا دئیے۔


