اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی شادی کے حوالے سے افواہیں پھیل رہی ہیں۔
اس بارے میں کسی یوٹیوب چینل کا تھمب نیل شیئر کیا جا رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’
مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آگئی، پہلی بیوی سے جھگڑا، دوسری بیوی سے محبت۔‘
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ مولانا طارق جمیل نے یہ تھمب نیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ سوشل میڈیا پر میری ددوسری
شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں، اس بات کا حقیقت سے بالکل بھی تعلق نہیں ہے، اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔‘