in

دفاتر کے چکر سے چھٹکارا۔۔۔اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کروائیں مگر کیسے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکےلئے دفاتر کےچکرنہیں لگانا پڑیں گے۔
ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکےحوالے سےبڑا فیصلہ،شہری گھربیٹھ

کرآن لائن کوائف جمع کروا کرخود ڈرائیونگ لائسنس رینیو کرسکیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن سسٹم اپڈیشن کےلئے

مراسلہ پی ائی ٹی بی کو بھجوا دیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کاکہناتھا کہ ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکےحوالے سےبڑا

فیصلہ کیا گیا۔اب شہری دفاتر میں جاکرلائسنس رینیو کرنے کی بجائے گھربیٹھ کررینیو کرسکیں گے۔لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے بعدان لائن کوائف جمع کروا کررینیو ہوسکے گا۔ایس ایس پی ٹریفک نےآن لائن ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اپڈیشن کےلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا دیا۔

مراسلہ کے مطابق سسٹم میں رینیول کےلئے ان لائن متعلقہ اتھارٹی اور فارم کی فراہمی کے حوالے سےسسٹم اپڈیٹ کیا جائے۔شہریوں کو فیس کے حوالے سےکیلکولیٹر،فوٹوگراف اورمیڈیکل اپلوڈ کرنے کی سہولت تک رسائی دی جائے۔اوورسیزپاکستانی بھی میڈیکل تصدیق کے بعد اپلوڈ کرسکیں گے۔فیس کی ادائیگی کےلئے ان لائن ایپ یا اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کےلئےاپڈیشن کی جائے۔معیاد ختم ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی ان لائن میل کے ذریعے اتھارٹی تصویربھجوانے کے حوالے سے سسٹم میں اپڈیشن کی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے سسٹم میں اپڈیشن کےحوالے پی آئی ٹی بی افسران کو21فروری میٹنگ کرنے کےلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضائی آلودگی کس طرح مردوں کو بانجھ بنا رہی ہے؟ ناقابل یقین شواہد سامنے آگئے

سردی کی نئی لہر۔۔۔کن کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی