پاکستانی سیاستدانوں کا ذکر کیا جائے تو یہ اپنی سیاسی سرگرمیوں میں جو بھی کرتے ہیں
انہیں نظر انداز کر کے آج ان کی گھریلو زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ ذیل میں پاکستان کے7 معروف سیاستدانوں
کی ان کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سمیت کچھ اہم معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔ عندلیب عباس:عندلیب عباس بر سر اقتدار
جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم کارکن ہیں ،عندلیب رکن قومی اسمبلی بھی ہیں، کچھ لوگ ہی اس بارے میں جانتے ہوں گے کہ معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس ان کی بیٹی ہیں۔زینب عباس کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ ٹورنامنٹ کو کوور کرتی ہیں انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بین الاقوامی میڈیا تک رسائی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھی ذمہداریاں انجام دیں۔پی ایس ایل کی
رپورٹنگ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی زینب گزشتہ سال نومبر میں نامور کرکٹر عبدالحفیظ کاردر کے صاحبزادے حمزہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ برطانوی یونیورسٹی ’وارویک ‘ سے مارکیٹنگ اور اسٹریٹجی میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرنے والی زینب اپنے بارے میں کہتی ہیں کہ اسپورٹس میں میرا صحافتی سفرمحض’ اتفاقیہ‘ ہے،کچھ برس قبل کرکٹ کے تئیں میرے جنون نے ورلڈ کپ پینل شوکے لیےمجھے آڈیشن ٹیسٹ میں لا کھڑا کردیا۔انہوں نے بتایا
کہ نشریات میں کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود بھی کرکٹ کے بارے میں میری جومعلومات تھیںاسی کے سبب مجھے ٹی وی میں پہلی ملازمت مل گئی، پھرکھیلوں کی نشریات کا جادو مجھ پر کچھ ایسا سرچڑھ کر بولا کہ اس کے بعد سے میرے لئے اس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔ جہانگیر ترین : وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک جہانگیر ترین بھی ہیں ۔ جہانگیر ترین اور ان کی بیٹی سحر ترین کا تعلق بالکل الگ شعبوں سے ہے۔ جہانگیر ترین ایک معروف و مقبول سابق سیاستدان جبکہ سحر نے ایک فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنا نام بنایا۔سحر ترین ’ایس اسٹوڈیوز‘ کی بانی اور ڈائریکٹر ہیں، پاکستان کا پہلا میوزیم آرٹ ’کومو‘ بھی انہی کی ایک کاوش ہے۔سحر ترین اپنے کام کے ذریعے پاکستان کے فن و ثقافت کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہیں۔