in

جاتی سردی لوٹ آنے کا امکان، موسلادھار بارشوں کی پیشن گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑی خبر،جاتی سردیاں پھر لوٹ کر آنے والی ہیں،

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ

چند دنوں میں پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات جبکہ بالائی مغربی سندھ میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری

ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی سلسلے کے باعث بالائی وسطی علاقوں بشمول بالائی وسطی پنجاب خطہ پوٹھوار ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دور دور

تک بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔مغربی سلسلہ پاکستان میں 27 فروری کی شام کو داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا آغاز بلوچستان اور خیبر پختون خواہ سے متوقع ہے۔ دوسری جانب این اے 193، پنجاب حکومت نے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوائی جس میں امن وامان کی صورت حال اورتھریٹس کے پیش نظر درخواست کی۔  ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا۔ این اے193 میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈ سے کیا آفر آئی تھی؟ شعیب اختر نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی، اہم انکشافات

سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے