اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جب کہ کچھ عرصہ سے
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا تاہم اب بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ طلب میں اضافےکےباعث ہوا، اشیاکی قیمتیں صرف پاکستان نہیں،پوری دنیا میں بڑھیں ، دنیامیں خوردنی تیل کی قیمت میں 48فیصداضافہ ہوا،تیل اورگھی کی قیمت میں 50روپےتک کمی ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر
منصوبہ بندی اسدعمر نے پاکستان میں مہنگائی کا نہ صرف اعتراف کرلیا بلکہ وجوہات بھی کھول کر قوم کے سامنے رکھ دیں ، کہا کہ کوویڈ نے دنیا کو بند کر کے رکھ دیا تھا ، امریکہ کی معیشت دس فیصد گری جبکہ بھارت کی معیشت بیٹھ ہی گئی ۔ ہمارے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا ، ہم نے ضروری صنعتیں کبھی کھول کر ، کبھی بند کر کے چلتی رکھیں، عالمی سطح پر پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں۔ حکومت کی غریب مار پالیسیاں مسترد کرتے ہیں۔ حکومت پٹرول کی قیمت دوبارہ 70روپے پر لائے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کے ظالمانہ اضافے کے خلافے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگای اور مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور مزدور مررہے ہیں۔