in

تمام ریکارڈ پاش پاش!! شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کی کمان سنبھالتے ہی بڑا کام کر دکھایا اپوزیشن جماعتوں کی نیندیں اُڑ گئیں

وفاقی وزیرتعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کامونکے میں ریکارڈ

جلسہ کر دکھایا، جلسے میں تحریک انصاف کےرہنماؤں و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت ،

چھوٹا سا شہر عوام کے جم غفیر سے کھچا کھچ بھر گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پنجاب کے چھوٹے

سے شہر میں کامیاب جلسہ کر کے مخالفین کا نہ صرف حیران بلکہ پریشان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کامونکے کے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، عوامی

جم غفیر نے ثابت کر دیا کہ پنجاب میں تحریک انصاف ختم نہیں بلکہ پہلے سے بھی مضبوط ہوچکی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے

صرف ملک کو لوٹا۔ جو لوگ صحت کارڈ پر تنقید کر رہے ہیں وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ صحت کارڈ سے نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی کام ہوگا، یہ ایک ایسی سہولت ہے جو پاکستانی تاریخ میں پہلے عام شہر ی کے پاس نہیں تھی، ہر کوئی علاج معالجے کو لے کر پریشان تھا، بہت کام باقی ہیں، تھانوں اور پٹواری نظام کو درست کرنا ہے، ان شااللہ عمران خان کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں، بچے اور نوجوان پڑھیں اور چھٹیاں نہ مانگیں، کیونکہ پاکستان کو پڑھے لکھے نوجوان ہی آگے لیجا سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انا للہ واانا الیہ راجعون پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک مداحوں کو ہمیشہ کیلئے روتا چھوڑ گیا

نور جہاں نماز پڑھتے ہوئے رو رہی تھیں لیکن ۔۔ لتا منگیشکر نے اپنی دوست نور جہاں سے کون سی خواہش کا اظہار کیا تھا جو پوری نہ ہو سکی، جانیے