in

بیٹے کی گرفتاری کادکھ برداشت نہ کرسکے۔۔ شاہ خان کے حوالے سے افسوسناک خبر،پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

بیٹے کی گرفتاری کادکھ برداشت نہ کرسکے۔۔ شاہ خان کے حوالے سے افسوسناک خبر،پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی حالت خراب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان وقت پر کھانا نہیں کھارہے، نہ ہی پوری نیند لے رہے ہیں اور صرف اپنے بیٹے کے گھر واپس آنے کے منتظر ہیں۔دوسری جانب منشیات کیس میںگرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔

​​​​​​​سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کر ایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑے بڑے افسروں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم۔۔ عدالت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں آج تہلکہ خیز خبر

اس مسجد کی تعمیر مکمل ہوتے ہی تم انتقال کر جائوگے، پاکستان کی انتہائی خوبصورت مسجد جس کی تعمیر میں 50سال کا عرصہ لگ گیا