in

بینک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری شاندار سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فوری ادائیگیوں کے نظام ‘راست میں فرد سے فرد کو

ادائیگی متعارف کرادی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک سربراہان کو سرکلر کے

ذریعے پاکستان کے فوری ادائیگیوں کے نظام راست کے دوسرے مرحلے میں

فرد سے فردکو فنڈ ٹرانسفر اور سیٹلمنٹ کی سہولت شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔صارف اپنے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر یا اپنے راست شناخت کے ذریعےکسی بھی اکاؤنٹ کے ساتھ لین دین کرسکیں گے۔ صارف کا رجسٹرڈ موبائل نمبر ان کی راست شناخت ہے،

راست سسٹم کے ذریعے رقم 20 سیکنڈ میں بھیجی جاسکے گی اور فنڈ ٹرانسفر کے کوئی چارجز بھی نہیں ہوں گے۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارف کی ساکھ کے مطابق ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کریں تاہم

زیادہ سے زیادہ حد 2 لاکھ روپے سے کم نہ ہو جب کہ کم از کم ادائیگی کی بھی کوئی حد مقرر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے صارفین کو سہل اور آسان سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بحریہ ٹاؤن والے ملک ریاض ہر ماہ قائداعظم ؒ کے نواسے اسلم جناح کو کتنے پیسے بھجواتے تھے ؟ حیران کن حقائق

حضرت محمدﷺ نے خانہ کعبہ کی چابیاں غیر مسلم کو کیوں دیں،چابیوں کا سبق آموز اوردلچسپ واقعہ