in

بلی تھیلے سے باہر آگئی!پٹرول بحران کا ذمہ دار کون تھا ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں اہم انکشافات

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ برائے مالی سال 20-2019 میں پٹرول بحران کے ذمہ داران کا ذکر کھلے الفاظ میں کر دیا گیا ، رپورٹ میں پٹرول بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو قرار دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن اور اورگرا کی کمزور نگرانی نے پٹرول بحران کو جنم دیا، ڈی جی آئل ملک میں تیل کی طلب اور رسد کے انتظام میں ناکام رہے ، اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے ضروری آئل سٹوریج سہولیات بنانے میں ناکام رہا، اورگرا ان کمپنیوں سے پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل سپلائی کراسکا نہ ہی سزا دے سکا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صورتحال کے باعث جون 2020 میں تیل کی قلت ہوئی ،سردیوں کیلئے ایل این جی کے بروقت ٹینڈر نہیں کئے گئے ، عالمی مارکیٹ میں سستی ایل این جی کا فائدہ اٹھانے کی بجائے سات ارب 73کروڑ روپے کا نقصان کیا گیا،پٹرولیم اور پاور ڈیوژنز میں رابطہ سازی کا فقدان رہا ،حکومت ایل این جی کی ضرورت اور درآمد پر درست تخمینہ لگانے میں ناکام رہی ،اس صورتحال سے ایل این جی کی طلب و رسد کا فرق اور قیمتیں بھی بڑھیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ! نواز شریف اپوزیشن قیادت کو مسلسل کیا کہتے رہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا