in

بلاول بھٹو کی شادی کب اور کس سے ہو گی فیصلہ ہو گیا

بلاول بھٹو کی شادی کب اور کس سے ہو گی فیصلہ ہو گیا

کراچی: مشیر  زراعت سندھ منظور  وسان نے چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کی شادی اور ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے

ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی شادی 2022 یا 2023 میں ہو گی اور بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی۔اور لڑکی کسی سیاسی خاندان سے ہوگی اور زرداری کے قریبی

ساتھی کی بیٹی ہی ہوگی۔ وزیراعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، اب عمران خان

کو اقتدار نہیں ملے گا۔ مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے گوربا چوف بنیں گے، عمران خان جیسے پاکستان کو چلا رہے ہیں ویسے ہی سندھ کو بھی

چلانا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق منظور وسان کا کہنا تھا کہ مارچ سے پہلے نواز شریف کو نہیں دیکھ رہا اور فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا میں جو حصہ ملا اب نہیں ملےگا۔
مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، یہ ان پر پریشر ڈال کر کوٹہ زیادہ کر رہے ہیں، سندھ کا کھاد کا کوٹہ باہر نہ جائے اس
لیے چیک پوسٹیں قائم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر نے پنجاب کو زیادہ کھاد دینے کے لیے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا گیا، وفاق سندھ میں قلت پیدا کرکے نا انصانی چاہتا ہے، سندھ حکومت کو ناکام کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا۔ منظور وسان کا کہنا تھا پتہ نہیں عمران خان کی سندھ سے کیا دشمنی ہے، پہلے گندم پھر چینی اور اب سندھ کو کھاد نہیں دی جا رہی، سندھ کو نقصان دینے کا مطلب کسانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’نیند بس سروس‘ کا آغاز ۔۔۔!!!اس میں مسافروں کو کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ؟ جانئے

حکومت کا ملازمین کو ماہانہ 50ہزار روپے الاؤنس دینے کا اعلان۔۔ سرکاری اداروں کےملازمین کیلئےبڑی خوشخبری